پنجاب حکومت کاقانونی امور میں رہنمائی کیلئےچیٹ بوٹ ایپلیکیشن لانچ کرنیکا فیصلہ 

Jun 24, 2024 | 17:04 PM

ایک نیوز: پنجاب حکومت نے شہریوں کی قانونی امور میں رہنمائی کے لیے چیٹ بوٹ موبائل ایپلیکیشن لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو لیگل چیٹ بوٹ موبائل ایپلیکیشن تیار کرنےکا گرین سگنل دے دیا، چیٹ بوٹ موبائل ایپلیکیشن ابتدائی طور پر خواتین اور بچوں سے متعلق قانونی امور پر رہنمائی کرے گی۔
  پنجاب حکومت نے چیٹ بوٹ لیگل ایپ کا دائرہ کار بتدریج بڑھانے کی منظوری دے دی ہے، عوام الناس کو قانونی امور میں مشکلات کے پیش نظر چیٹ بوٹ موبائل ایپلیکیشن لانچ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
  چیٹ بوٹ ایپ سے شہری ون کلک پر گھر بیٹھے قانونی مسائل پر درپیش مشورہ حاصل کرسکیں گے ،عوام الناس کو بنیادی قانونی مسائل کےلیے سرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے ،خواتین کو درپیش قانونی مسائل کے لیے فوری حل مل سکے گا ،کسی بھی قانونی نقطہ کا فوری جواب مل سکے گا۔
  چیٹ بوٹ کی مدد سے عوام الناس قانونی امور پر رہنمائی حاصل کرسکیں گے ،شہری قانونی امور سے چیٹ بوٹ سے متعلق سوالات کے جوابات بھی حاصل کرسکیں گے، شہریوں کی مخصوص صورتحال پر ردعمل اور دستیاب رہنمائی ہوسکے گی۔
 محکمہ قانون نے پی آئی ٹی بی کو عمومی قانونی سوالات کی فہرست بھی فراہم کردی ہے، محکمہ قانون کی لیگل سوالات و جوابات کی فہرست سسٹم میں اپ لوڈ کی جائے گی ،شہری گمشدہ بچہ ملنے کی صورت میں قانون سےمتعلق فوری رہنمائی لیں سکیں گے۔

مزیدخبریں