کاروبار کے اختتام پرڈالرمہنگا 

Jun 24, 2024 | 16:28 PM

ایک نیوز: کاروبار کے اختتام پرانٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوا ، انٹربینک میں ڈالر 278.51 روپے سے بڑھ کر 278.62 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 578 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 232 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
دن بھر مجموعی طور پر 431 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 122 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 254 کے شیئرز میں کمی ہوئی ، مارکیٹ میں 37 کروڑ 55 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔
کراچی سٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 73 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,388 جبکہ کم ترین سطح 78,167 پوائنٹس رہی۔    

خیال رہے کہ   آج  صبح مارکیٹ کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی تھی،ایک پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا تھا۔
جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتارچڑھاؤ دیکھنے میں آیا تھا، ہنڈرڈانڈیکس میں 301 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی تھی، مارکیٹ 78 ہزار 509 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا۔    

مزیدخبریں