وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
کیپشن: The Prime Minister convened a meeting of the Federal Cabinet yesterday

ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ، اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔
اجلاس میں کابینہ آپریشن ’عزم استحکام‘ شروع کرنے کے حوالے سے قومی ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دے گی، اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ بارے بعض تجاویز کو واپس لینے کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔    
 ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں ملکی مجموعی امن و امان اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،کابینہ کو پیپلز پارٹی سے ہونے والے مذاکرات بارے بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔    
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر نواز شرئف کی زیر صدارت اہم اجلاس ختم ہو گیا،سنئیر لیگی رہنما ماڈل ٹاون اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں رانا ثناء نے پی پی مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔
اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف شروع کئے گئے آپریشن کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، نواز شریف نے پارٹی کےسنئیر قیادت کو سیاسی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کر دی، نواز شریف نے ہدایت کی کہ ملکی معاشی ترقی کے روڈمیپ کو حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کریں ۔
  اجلاس میں سردار اویس لغاری ،خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید ،عرفان صدیقی سمیت اہم رہنما موجود    تھے۔