ایک نیوز: چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کیلئے اقوام متحدہ اور یورپی یونین کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے56ویں اجلاس کے موقع پر چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے مقبوضہ کشمیر، فلسطین میں خواتین اور بچوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا۔
اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیری قوم اپنے حق خودارادیت سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہوگی۔ بھارت کشمیریوں کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہے۔انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا ہوگا اورکشمیریوں کو ان کا حق دلوانا ہوگا۔
چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ و یورپی یونین مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔
اقوام متحدہ اور یورپی یونین مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔ہم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔تنازعہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ حل طلب مسئلہ ہے۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بڑی شدت سے جاری ہے۔ بھارت کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔عالمی برادری بشمول ای یو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے۔