پی ٹی آئی اراکین کی پارلیمنٹ ہاوس سے سپریم کورٹ تک ریلی 

Jun 24, 2024 | 15:34 PM

ایک نیوز: پی ٹی آئی اراکین نے پارلیمنٹ ہاوس سے سپریم کورٹ تک ریلی نکالی، ریلی میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، اسد قیصر سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔
پارلیمنٹیرینز بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے نعرے بازی کررہے تھے،    احتجاجی ریلی میں بانی چئیرمین کی رہائی کے لیے نعرے بازی کی گئی،احتجاجی ریلی میں علی محمد خان، عاطف خان، شاہ احد بھی شریک ہوئے،رہنما تحریک انصاف سہیل سلطان بھی احتجاجی ریلی میں موجود تھے۔    
احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ وقت پر انصاف نہ ملنا نا انصافی ہے ،جج صاحبان بھی اپنے حق کیلئے سڑکوں پہ آئے تھے ،تحریک انصاف کے قید کارکنان اور لیڈر شپ کو رہا کیا جائے ،ہماری بہنیں پابند سلاسل ہیں فل فور رہا کیا جائے۔
انہوں نےمزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی مشہور ترین شخصیت ہیں ،بانی پی ٹی آئی کو فلفور رہا کیا جائے ،تین کروڑ ووٹر نے صرف بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے،آج ایک بار پھر پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمان بجٹ اجلاس سے واک آوٹ پر مجبورہیں ،عوام کو بروقت انصاف نہیں مل رہا وقت پر انصاف نہ ملنا بھی ناانصافی ہے ۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹ کے حوالے سے ابتک نیا بینج نہیں بنایا گیا،آج تک جو بے گناہ لوگ جیلوں میں ہیں ان کے حوالے سے کس کے سامنے جائیں ،ابھی تک بے گناہ جیلوں میں قید لوگوں کے لئے انصاف کا دروازہ نہیں کھولا گیا۔
  اسد قیصر نے کہا کہ ان کے انصاف کے لئے کیا اب ہمیں اقوام متحدہ کے پاس جانا ہو گا؟ چیف جسٹس وگوں کو انصاف دلانے کی درخواست کرتے ہیں،چیف جسٹس بینج تشکیل دیں تاکہ بے گناہ جیلوں میں قید لوگوں کو انصاف مل سکے۔

مزیدخبریں