ایک نیوز: محسن نقوی کا کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ بارے اہم فیصلہ، کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دینے کے پلان کی اصولی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں طویل اجلاس ہوا۔ اجلاس مین ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو ہر سطح پر پرموٹ کیا جائے گا۔ کلب لیول سے نیشنل لیول تک تسلسل کے ساتھ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے اچھے کھلاڑیوں کی پروفیشنل انداز سے گرومنگ کی ہدایت کردی۔
بہترین کوچز نئےٹیلنٹ کی ٹریننگ کرکے صلاحیتوں میں نکھار لائیں گے۔ کارکردگی،فٹنس اورمیرٹ پرکھلاڑیوں کو آگے موقع دیا جائے گا۔کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے گیپ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے لئے کوچنگ کا معیار بہتر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے کوچز کی ٹریننگ کے لیے ماسٹر کوچ کوتعینات کیا جائے گا، ڈومیسٹک کنٹریکٹ پر بھی نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہو گی۔پرفارمنس اور فنٹس پر ہی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔میرٹ،کارکردگی اور فٹنس پر رتی بھر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے تینوں فارمیٹ کے ٹورنامنٹس کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پرکام کرنا ہوگا۔ نئے ٹیلنٹ پر سرمایہ کاری سے کرکٹ کو نچلی سطح پر فروغ ملے گا اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
اجلاس میں بھارت، آسٹریلیا،انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے کے خدوخال کا بھی جائزہ لیا گیا۔کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے سفارشات اور تجاویز پربھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر ،چیف فنانشل آفیسر،سلیکشن کمیٹی کے انالسٹ بلال افضل ،ڈائریکٹرزانٹرنیشنل کرکٹ،ہائی پرفارمنس سنٹرز، ڈومیسٹک کرکٹ،پی ایس ایل، کمرشل اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔