بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کیخلاف زیر التواء اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

Jun 24, 2024 | 14:24 PM

ایک نیوز:بانی پی ٹی آئی نے اپنی نااہلی کے خلاف زیر التواء اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ 

 سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی وکیل علی ظفر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواستگزار سابق وزیراعظم اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا سربراہ ہے۔ درخواست گزار کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل کرنے کے بعد پارٹی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کیلئے کارروائی کی جارہی ہے ۔

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کے خلاف اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات زیر التواء ہیں ،سپریم کورٹ میں زیر التوا کیس کی وجہ سے ہائیکورٹس میں کارروائی  آگے نہیں بڑھ پا رہی۔ ان مقدمات کے باعث درخواستگزار چیئر مین پی ٹی آئی ،ممبر اسمبلی منتخب نہیں ہو پا رہازیر التواء اپیل کی وجہ سے درخواست ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتاہے۔  

 درخواست میں استدعا کی گئی بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے خلاف اپیل کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔ 

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب اپنی نااہلی کے خلاف 10 جنوری 2024 کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔  

مزیدخبریں