لاہورانتظامیہ کا غیر قانونی ایل پی جی دوکانوں، منی پٹرول پمپ کیخلاف کارروائیاں جاری

لاہورانتظامیہ کا غیر قانونی ایل پی جی دوکانیں، منی پٹرول پمپ کیخلاف کارروائیاں جاری
کیپشن: Actions are ongoing against illegal LPG shops, mini petrol pumps of Lahore administration

ایک نیوز:قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمدضروری ہے، ضلعی انتظامیہ لاہور کی غیر قانونی ایل پی جی دوکانوں، منی پٹرول پمپ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ 
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 دوکانیں سیل، 44 ایل پی جی سلنڈر ضبط 03 ویٹ مشینیں، 04 ریفلنگ، 07 منی پٹرول مشینیں بھی اکھاڑ کر ضبط کر لی گئیں ہیں۔
اے سی ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے 02 دوکانیں سیل، 10 کمرشل سلنڈرز، 02 پٹرول مشینیں اکھاڑ دیں،اے سی سٹی رائے بابر نے 05 دوکانیں سیل، 25 کمرشل سلنڈرز، 03 ویٹ مشینیں اکھاڑ دیں ، اے سی سٹی رائے بابر نے 3 ریفلنگ مشینیں اور 02 منی پٹرول مشین بھی ضبط کیں ۔
اے سی شالیمار انعم فاطمہ نے 3 دوکانیں سیل، 9 کمرشل سلنڈرز، 1 ا ریفلنگ، 1 پٹرول مشین ضبط کی گئیں، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق شہریوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
 ایل پی جی ریفلنگ کے غیر قانونی کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں ہے، غیر قانونی ایل پی جی اور منی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن میں عوام تعاون کرے، عوام سے گزارش ہے کسی بھی غیر قانونی پوائنٹ سے خریداری نہ کریں۔ 
  ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ معصوم انسانی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کسی صورت برداشت نہیں ہوگا۔