ایک نیوز:انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے نومئی واقعات کے4مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں منظور کرلیں ہیں۔
نومئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی درخواست ضمانت پرجج شاہد ضمیر رانجھا نے سماعت کی۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نےاپوزیشن لیڈرعمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، زین قریشی اور فواد چوہدری کی ضمانتیں منظور کیں۔
عدالت پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ان کیخلاف تمام مقدمات بے بنیاد بنائے گئے ہیں۔ اس موقع پرعمر ایوب کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ اس کیس کا از خود نوٹس لے کرتمام مقدمات خارج کیے جائیں۔
دوران سماعت عدالت نے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر پولیس حکام کی سرزنش کی اور انچارج انویسٹی گیشن عبد الجبار کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا۔
عدالت نے 4مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ، شبلی فراز، زین قریشی ،زرتاج گل اور فواد چودھری کی ضمانتیں منظور کر لیں۔