سونے کی قیمت میں اضافہ

Jun 24, 2024 | 13:04 PM

ایک :آج صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اضافے کے بعد سونا 2 لاکھ 42 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا ،10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوا ہے،10 گرام سونا 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے پر پہنچ گیا ۔
  عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کے اضافے سے 2328 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 850 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

خیال رہے کہ ہفتے کے  روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کم ہوگئی تھی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی کے بعد سونا2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے کا ہوگیا تھا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کا کہنا  تھا کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1201 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں