ایک نیوز: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس پر سماعت جلد کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں کیس کو یکم جولائی سے شروع ہونے والے ہفتے میں مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ نے مقدمے کو جنوری 2024 کے تیسرے ہفتے میں مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی ،عدالتی حکم کے باوجود کیس آج تک سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوسکا ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ103 فوجی عدالتوں میں زیر حراست ملزمان کے مقدمات کا فیصلہ سپریم کورٹ کی کارروائی کی وجہ سے رکا ہوا ہے،13 دسمبر سے ابتک کیس کی سماعت نہ ہوسکی ہے۔
فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کےکیسز:جلد سماعت کیلئےدرخواست سپریم کورٹ میں دائر
Jun 24, 2024 | 12:20 PM