بہاولنگرہسپتال میں 3بچوں کی اموات معمہ بن گئیں 

Jun 24, 2024 | 12:15 PM

ایک نیوز:بہاولنگرڈسٹرکٹ ہسپتال کے شعبہ پیڈز میں 3 نوزائیدہ بچے یکے بعد دیگرے دم توڑ گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 3نوزائیدہ بچوں کی اموات پر ہسپتال انتظامیہ کا موقف سامنے آیا ہے۔ 

ڈی ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال  ڈاکٹر ماجد  کا کہنا ہے کہ بچوں کی موت کسی میڈیسن یا ری ایکشن کی وجہ سے نہیں ہوئی،تینوں بچوں کی حالت تشویشناک تھی بیماری کی وجہ سے اموات واقع ہوئیں۔ تینوں بچے تشویشناک حالت کے باعث آکسیجن پر تھے۔

ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے بچوں کی پے درپے اموات کے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔  ڈی جی ہیلتھ کے حکم پر 4 رکنی انکوائری کمیٹی ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر خالد محمود کی سربراہی میں  تحقیقات کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچی ۔ کمیٹی میں ڈاکٹر تنویر حسین شاہ ، ڈاکٹر احمد شیخ اور ڈاکٹر مقدس النساء ڈائریکٹر ڈی ٹی ایل بطور ممبر شامل  تھے۔انکوائری کمیٹی نے پیڈز وارڈ عملہ، بچوں کے لواحقین کے بیانات قلمبند کیے ۔ 

ڈی جی ہیلتھ نے انکوائری کمیٹی سے 48 گھنٹے میں واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کی تھی۔ کمیٹی آج تحقیقاتی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔  

مزیدخبریں