ایک نیوز:خاور مانیکا تشدد کیس میں انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست خارج کردی۔
خاور مانیکا پر تشدد کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔درخواستگزاران کی جانب سے ریاست حسین آزاد ، سردار مصروف سمیت دیگر وکلاء عدالت پیش ہوئے۔مقدمے میں نامزد ملزم عثمان ریاض گل اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے خاور مانیکا تشدد کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت خارج کر دی جبکہ پی ٹی آئی کے دیگر وکلا کی ضمانت کی توثیق کر دی۔
واضح رہے پی ٹی آئی وکلاء عثمان ریاض گل،فتح اللہ برکی ،زاہد بشیر ڈار نے درخواست ضمانت دائر کی تھی،ملزمان میں مرزا عاصم بیگ،انصر محمود کیانی،سعید خان سدوزئی بھی شامل ہیں۔