ایک نیوز:انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے 44 کارکنان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو قصور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات کی سماعت کی،مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی کے 44 کارکنان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے 44 کارکنان کی عبوری ضمانتوں میں 3 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
واضح رہےپاکستان تحریک انصاف کے 44 کارکنان پر 9 مئی کو قصور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔