ایک نیوز:امریکا کی مختلف ریاستوں میں بارشیں اور سیلاب، ریاست آئیووا میں سیلاب سے گھر اور عمارتیں ڈوب گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 10لاکھ افراد کو سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ریاست آئیووا میں سیلاب سے گھر اور عمارتیں ڈوب گئیں، 4ہزار مکینوں کو انخلا کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ نیبراسکا،منی سوٹا،وسکونسن اور الینوائے کی ریاستیں سیلاب کی وارننگ کے زیر اثر ہیں۔