گلگت بلتستان کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا 

Jun 24, 2024 | 09:51 AM

ایک نیوز:گلگت بلتستان کا مالی سال 2024،25کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ 

ذرائع کے مطابق بجٹ کا مجموعی تخمینہ 1کھرب 23 ارب روپے لگایا ہے، غیر ترقیاتی بجٹ کا حجم 90 ارب روپے ہوگا ،ترقیاتی بجٹ کے مد میں 21 ارب روپے رکھے گئے ہیں ، فیڈرل پی ایس ڈی پی کی مد میں 12 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ 

گزشتہ سال کے بجٹ میں 18 ارب روپے کا مالیاتی خسارہ ظاہر کیا گیا تھا ،گزشتہ مالی سال 1 کھرب16 ارب روپے 15 کروڑ کا بجٹ پیش کیا گیا تھا، نئے بجٹ میں گریڈ 1 سے 17 تک کے ملازمین کی تنخواں میں 25فیصد اضافے کی تجویزدی گئی ہے۔  

مزیدخبریں