ویب ڈیسک:مشہورویڈیوشیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نےصارفین کےلئے ایک اورنیافیچرتصاویرشیئرنگ متعارف کرادیا۔
تفصیلات کےمطابق سائنس کی بدولت ٹیکنالوجی کی دنیامیں آئےروزنئی دریافت ہوتی ہیں،جس سےانسان دنگ رہ جاتاہے۔ایساہی ایک فیچرمشہورایپ ٹک ٹاک نےمتعارف کرایاہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ٹک ٹاک نےکاروباری افرادکی سہولت کےلئے اپنی ایپ میں ایک نئی تبدیلی کی ہےجس میں ٹک ٹاک شاپ پر تصاویر کو شیئر کرنے کا فیچر پیش کر دیا گیا۔
اس نئے فیچرکوابھی کچھ ممالک میں متعارف کرایاگیا جسے بعد ازاں دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ٹک ٹاک شاپ ایپلی کیشن پر خصوصی کاروباری ٹیب ہے جو امریکہ سمیت متعدد بڑے ممالک میں پیش کیا جا چکا ہے تاہم اسے تاحال پاکستان میں پیش نہیں کیا گیا۔
ٹک ٹاک شاپ فیس بک اور واٹس ایپ بزنس کی طرح ہے جہاں کاروباری لوگ اپنا کاروبار کر سکتے ہیں۔ اسی طرح اب ٹک ٹاک نے ٹک ٹاک شاپ پر تصاویر کو سرچ کرنے کا فیچر بھی پیش کر دیا۔ جہاں صارفین کوئی بھی تصویر دے کر اس سے ملتی جلتی یا اسی تصویر کو دیگر شاپس پر دیکھ سکیں گے۔
ٹک ٹاک پر مذکورہ فیچر گوگل لینس کی طرح ہی کام کرے گا۔ یعنی صارف کسی بھی تصویر پر لینس کر کے اس جیسی دیگر تصاویر اور پروڈکٹس بھی دیکھ سکیں گے۔
مذکورہ فیچر کو ٹک ٹاک شاپ پر متعارف کرائے جانے کے بعد ممکنہ طور پر شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن پر بھی پیش کیا جائے گا۔