مریدکے:دیرینہ دشمنی پرمخالفین کی فائرنگ ،2افرادقتل

مریدکے:دیرینہ دشمنی پرمخالفین کی فائرنگ ،2افرادقتل
کیپشن: Muridke: long-standing enmity, 2 people were killed in firing

ایک نیوز :مریدکےمیں دیرنیہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سےدوافرادہلاک ہوگئے۔
پولیس کےمطابق مریدکےکےعلاقہ سرحدی  لبان گڑی میں مخالفین کی فائرنگ سے دو افرادہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونیوالوں کی پہچان عدیل مسیح اور احمد کے نام سے ہوئی۔ قتل ہونیوالے عدیل اور احمد دوست تھے۔

 پولیس کےمطابق احمداورعدیل ننگل بچھرسےگاؤں لبان گڑی جارہےتھے،کہ راستے میں دشمن گھات لگائے بیٹھےتھےجنہوں نےموقع کافائدہ اٹھاتےہوئےفائرنگ  کردی ،واردات کےبعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے تلاش شروع کردی۔دوہرے قتل کی واردات دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔مقتولین کی لاشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی۔