تورغر، جیپ کھائی میں گرنے سے3افراد جاں بحق،6زخمی

تورغر، جیپ کھائی میں گرنے سے3افراد جاں بحق،6زخمی
کیپشن: Torghar, 3 people died and 6 were injured when a jeep fell into a ditch

 ایک نیوز :ضلع تورغرمیں بلکوٹ روڈ پر جیپ کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق،6زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شانگلہ کے گاؤں جٹکول سے توغر پاگبنڈ جانے والی جیپ بلکوٹ روڈ پر ڈرائئور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری ۔خوفناک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد بٹگرام اور ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔