لاہور،بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر مدرسے کا قاری گرفتار

Jun 24, 2023 | 22:52 PM

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: لاہور کے علاقے سمن آباد میں مدرسے کےطالب علم پر تشدد کرنے والے قاری کو تشدد کی ویڈیووائرل ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔

مدرسے میں بچے پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) اقبال ٹاؤن عثمان ٹیپو نے ایکشن لیا اور تشدد کے ملزم قاری آصف قادری کوگرفتار کر لیا۔

ایس پی عثمان ٹیپو کے مطابق ملزم نے دوران تدریس اپنے شاگرد کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں