ایک نیوز :ایک اور جان لیوا وائرس کا انکشاف ، جاپان سےوباپھوٹ پڑی،اوز وائرس سے متاثرہ ایک خاتون کی مایوکارڈائٹس سے موت واقع ہو گئی۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفیکٹیو ڈیزیز(این آئی آئی ڈی) اور وزارت صحت، محنت اور بہبود کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق والی 70 سالہ خاتون گزشتہ سال اوز وائرس سے متاثر ہوئی تھی۔
یادرہے اوز وائرس مخصوص کٹھمل کے کاٹنے سے پھیلتا ہے۔ اور فی الحال اس مخصوص کھٹمل کی نسل جاپان میں موجود ہے۔ وزارت صحت کے مطابق جاپان سے باہر ابھی تک اس وائرس کا پتہ نہیں چلا ہے۔
خاتون میں بخار، تھکاوٹ اور جوڑوں میں درد کی علامات پائی گئی تھیں تاہم اسپتال میں نمونیا کی تشخیص ہوئی۔ بعد ازاں حالت بگڑنے پر آئی سی یومیں داخل کرایا گیا۔ جب اس کا معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کی دائیں ران پر ایک کٹھمل خون چوستا ہوا پایا گیا۔
اسپتال میں داخل ہونے کے 26 دن بعد دل کی سوزش مایوکارڈائٹس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی جو کہ تشویشناک ہے۔
انسٹی ٹیوٹ نے احتیاطی تدابیر کے طور پرہدایت کی ہے کہ جہاں بھی کٹھمل پائے جاتے ہیں وہاں انسان کو اپنے پورے جسم کو ڈھک کر جانا چاہیے۔ اگرکسی جسم پر کھٹمل چپک جائے تو فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کیا جائے۔