ایک نیوز:بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ، پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ستوال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے آج دو شہری شہید اور ایک زخمی ہوا، بھارتی فورسز کی معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتےہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ بھارتی فورسز کی کارروائی 2003 کے سیز فائر مفاہمت کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
پاکستان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی مفاہمت کا احترام کرے۔
ترجمان دفترخارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت واقعے کی تحقیقات کرے اور لائن آف کنٹرول پر امن برقرار رکھے۔
خیال رہے کہ بھارتی فوج نے ستوال سیکٹر میں کشمیری چرواہوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔