ایک نیوز : پاکستان پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کے حتمی فیصلے کے لیے بورڈ قائم کر دیا۔
سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بحاری کا کہنا ہے کہ پی پی نے ضعلی تنظیموں پر مشتمل بورڈ قائم کیا ہے، بورڈ میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، فیڈرل کونسل اور صوبائی کونسل کے ممبران شامل ہیں۔
نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ بورڈ میں ضلعی تنظیم، پیپلز یوتھ اور پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن (پی ایس ایف) کے ضلعی صدور بھی شامل ہیں، بورڈ میں خواتین ونگ، اقلیتی ونگ اور لیبر ونگ کے ضلعی صدور کو بھی رکھا گیا ہے۔
سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ضلعی بورڈ 15 دن کے اندر قومی اور صوبائی نشستوں کی سفارشات ارسال کرے گا، ضلعی بورڈ اپنی سفارشات پارٹی سیکرٹریٹ کو بھجوائے گا۔