ایک نیوز:لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں اسلم اقبال اور حماد اظہر سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
پولیس کے مطابق اسلم اقبال سمیت دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے، تفتیشی افسر نےدوران سماعت عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، ملزمانروپوش ہیں، جن کی جبراً گرفتاری درکار ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کی جج نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔