ایک نیوز:نوکیا اپنے نئے اسمارٹ فون کی بدولت دوبارہ مارکیٹ میں قدم جمانے کےلیے تیار ہے۔صارفین کیلئے نئے سمارٹ فونز تیار کرلئے۔
نوکیا کا نیا اسمارٹ فون 200 میگاپکسل کیمرے اور 12 گیگابائٹس (جی بی) ریم کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ لیکن ان خبروں کو اب تک افواہیں ہی قرار دیا جاسکتا ہے کیونکہ اس کی باقاعدہ تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
نوکیا نے اسے میجک میکس کا نام دیا ہے جس میں اعلیٰ ٹیکنالوجی کا دعویٰ بھی کیا جارہا ہے۔ اسمارٹ فون میں کیمرہ توجہ کا مرکز رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اسمارٹ فون سے تصویر کشی کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوسکتا ہے۔ دوسری اہم شے اس کی غیرمعمولی ریم ہے۔
ایپ کی نیوی گیشن اور لوڈنگ کو ہموار رکھنے کےلیے اس میں 12 گیگابائٹس (جی بی) کی ریم کی خبریں بھی تواتر سے مل رہی ہیں۔ اگرایسا ہوا تو یہ سب سے تیزرفتار اسمارٹ فون ہوسکتا ہے۔ پھر اس کے ڈسپلے کو بہترین بنانے کے لیے غیرمعمولی جدتیں بھی سننے میں آرہی ہیں۔
دوسری جانب کمپنی نے اس کی ڈیزائننگ پر خاص توجہ دینے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اس کے متعلق معلومات ناکافی ہیں۔ جہاں تک آپریٹنگ سسٹم کا سوال ہے تو یہ فون جدید ترین اینڈروئڈ ورژن پر ہی کام کرے گا۔ لیکن اس میں سیکیورٹی پربھی بطورِ خاص توجہ دی جائے گی۔ ڈجیٹل دنیا میں اب سیکیورٹی اور تحفظ ایک اہم رخ اختیار کرچکی ہے جس کا ادراک نوکیا کو بھی ہے۔