ایک نیوز :حکومت نے پارلیمنٹیرینز کے لیے خصوصی حج فلائٹ کا بندوبست کردیا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھاکہ کچھ ہمارے ساتھیوں نے حج پر جانا ہے، کل ایک نے خصوصی حج فلائٹ کا انتظام کیا ہے، جو سعودی اتھارٹی کیساتھ طے ہے، ورنہ وہ حج پروازوں کی اجازت نہیں دے رہے۔
اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ پرواز سے ہمارے پارلیمنٹیرینز بہن بھائی استفادہ کرسکتے ہیں، ہمارے ساتھی یوم عرفہ کو باآسانی پالیں گے، کل علی الصباح یہ پرواز ہے، ساتھی وہاں حج کے لیے جائیں اور ہمارے لیے دعا کریں، اللہ تعالی پاکستان کو مسائل سے نجات دیں گے اور بہتری کا سفر ہوگا۔