حریم شاہ کے لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں،صندل خٹک

Jun 24, 2023 | 17:48 PM

ایک نیوز:ٹک ٹاکر صندل خٹک کاکہنا ہے کہ حریم شاہ نے جو عدالت میں الزامات لگائے وہ سب جھوٹے ہیں۔

ٹک ٹاکر صندل خٹک کا پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ  حریم شاہ کی جو ویڈیو لیک ہوئی ہے وہ مجھ پر الزام لگارہی ہے۔عدالت میں الگ کیس چل رہا ہے اور میڈیا پر الگ بات چل رہی ہے۔ محترمہ نے جو الزام لگایا اس کو کلیئر کرنے آئی ہوں۔محترمہ بول رہی کہ مجھ سے صندل خٹک نے معافی مانگی ہے ایسا کچھ نہیں ہے۔فضاء حسین حریم شاہ نام ہے محترمہ کا۔

صندل خٹک کاکہنا تھا کہ مجھ پر ایف آئی آر کی ہے میں نے اس کے پیچھے باتیں کی ہیں۔مجھ سے جب انویسٹیگیشن کی ہے تو کچھ نہیں ملا۔جب کچھ نہیں ملا تو مجھے ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ہماری دوستی بہت پہلے ختم ہوچکی ہے جب ہم دبئی سے آئے تھے ۔

مزیدخبریں