جونیئر مینز ہاکی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان 

جونیئر مینز ہاکی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان 
کیپشن: Junior Men's Hockey World Cup schedule announced

ایک نیوز :جونیئر مینز ہاکی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان  کردیاگیا،ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام جونیئر  ورلڈ کپ 2023 کوالالمپور میں 5 سے 16 دسمبر تک کھیلا جائیگا۔

جونیئر مینز ہاکی ورلڈ کپ میں  16 ٹیمیں شرکت کریں گی. 16 ٹیموں کو 4 پول میں تقسیم کیا گیا ہے. پاکستان کو پول ڈی میں شامل کیا گیا ہے.پول ڈی میں پاکستان کے علاوہ ہالینڈ, بیلجیئم اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ہر پول سے دو ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 6 دسمبر کو ہالینڈ کے خلاف, دوسرا میچ 7 دسمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف جبکہ چوتھا اور پول کا آخری میچ 9 دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گا.