انسداد دہشتگردی عدالت: سخت گرمی، پیشی پر آئے متعدد ملزمان کی حالت غیر

Jun 24, 2023 | 16:29 PM

ایک نیوز: سخت گرمی نے پیشی پر آئے ملزمان کی حالت غیر کردی۔ متعدد ملزمان بیہوش، ریسکیو حکام نے طبی امداد فراہم کی۔

تفصیلات کے مطابق میدانی علاقوں میں پڑنے والی کڑاکے کی گرمی نے شہریوں کا برا حال کررکھا ہے۔ نہ صرف عام شہری گرمی کا شکوہ کرتے نظر آرہے ہیں بلکہ عدالت میں پیشی پر آئے ملزمان بھی مشکلات سے دوچار ہیں۔

ایسا ہی کچھ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوا۔ جہاں بخشی خانے میں شدید گرمی کی وجہ سے پیشی پر آئے متعدد ملزمان کی حالت غیر ہوگئی۔ سخت گرمی سے بخشی خانہ میں موجود متعدد ملزمان بیہوش ہوئے۔ جنہیں ریسکیو 1122 نے طبی امداد فراہم کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ ملزمان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مزیدخبریں