ایک نیوز: پولیس مقابلے میں گرفتار بدنام زمانہ ملزم کاشف عرف ٹنڈا کو عدالت نے بھاری جرمانے کیساتھ 31 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس مقابلے، اقدام قتل اور غیر قانونی اسلحے کے مقدمات میں گرفتار ملزم کاشف عرف ٹنڈا کو ایک لاکھ تیس ہزار روپے جرمانہ اور 31 سال قید کی سزا سنائی ہے۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کاشف عرف ٹنڈا کو سزا سنائی ہے۔عدالت نے مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر اکتیس برس قید کی سناتے ہوئےملزم کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔عدالت نےملزم کو ایک لاکھ تیس ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ملزم کو شاہ فیصل کالونی پولیس نے مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا،ملزم کا ساتھی سہیل عرف ڈاکٹر مفرور ہے۔