ستوال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 2شہری شہید،1 شدید زخمی

Jun 24, 2023 | 15:40 PM

ایک نیوز: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ستوال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ، ریوڑ چراتے ہوئے نہتے چرواہوں پر اندھادھند فائرنگ کھول دی، بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور 1زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے آج دن 11 بج کر 55 منٹ پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ستوال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج کے غیر انسانی رویے کے مظاہرے میں معصوم بےگناہ نہتے کشمیری فائرنگ کی زد میں آئے۔ 

بھارتی فوج نے ستوال سیکٹر میں چرواہوں کے ایک گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں2 شہری شہید جبکہ1شدید زخمی ہوگیا۔بھارت کی علاقے میں اجارہ داری کی سوچ کے تحت بھارتی افواج اپنے جھوٹے بیانیے اور من گھڑت الزامات لگاکر معصوم جانیں لینے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ 

پاکستان کی جانب سے بھارت کی اشتعال انگیزی پر شدید احتجاج کیا گیا اور واضح کیا گیا کہ پاکستان ایل او سی کے ساتھ بسنے والے کشمیریوں کی جانوں کے تحفظ کے لئے موثر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ ہندوستان کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنائے، بالخصوص کشمیریوں کے اپنی ملکیتی زمین پر رہنے کے حق کا احترام کرے۔

مزیدخبریں