جس جماعت کےپاس سیاسی وژن ہے وہی ملک چلاسکتی ہے:نئیر حسین بخاری

Jun 24, 2023 | 15:27 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لائرز کلب میں سابق وزیر اعظم پاکستان بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ تقریب کےموقع پر  پیپلز پارٹی نئیر حسین بخاری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ آج بھی عوام میں زندہ ہے،بینظیر بھٹو نے شہادت قبول کی لیکن آج انکا نظریہ زندہ ہے،جس جماعت کے پاس سیاسی وژن ہے وہی ملک چلا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چئیرمین سینیٹ و رہنما پیپلز پارٹی نئیر حسین بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں نظریاتی بنیادوں پر آگے بڑھتی ہیں،کامیابی صرف نظریاتی جماعتوں کو ملتی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی نظریاتی بنیادوں پر وجود میں آئی تھی،سال 1970 میں ایک عام آدمی نے پیپلز پارٹی کے نظرئیے کو تسلیم کیا،پاکستان پیپلز پارٹی کو 1970 میں لینڈ سلائڈ وِکٹری ملی۔

پیپلز پارٹی نئیر حسین بخاری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ آج بھی عوام میں زندہ ہے،بیساکھیوں پر قائم ہونے والی جماعتیں وقت کے ساتھ سکڑ گئی،پی ٹی آئی کو 2002 میں پورے پاکستان سے صرف ایک سیٹ ملی مشرف کی مہربانی سے،پی ٹی آئی کو 2011 سے جنرل پاشا کے ذریعے عروج ملا،بینظیر بھٹو شہید جب واپس آئیں تو انکو معلوم تھا انکے ساتھ کیا ہوسکتا ہے۔بینظیر بھٹو نے شہادت قبول کی لیکن آج انکا نظریہ زندہ ہے،جس جماعت کے پاس سیاسی وژن ہے وہی ملک کا چلا سکتی ہے۔

پیپلز پارٹی نئیر حسین بخاری نے مزید کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں اب سے بڑی خرابی ججز اپوائنٹ منٹ ہے،ججز اپوائنٹمنٹ کے طریقہ کار کے خلاف ہوں،پارلیمینٹری کمیٹی ججز اپوائنٹمنٹ میں میری رائے آج بھی موجود ہے،پارلیمنٹ کو اپنی اتھارٹی سمجھنی چاہئیے،پارلیمینٹ سب سے سپریم ادارہ ہے اس کے اختیارات میں کسی کو گھسنے نہ دیں اگر کسی نے آرمی ایکٹ کے تحت کسی نے جرم کیا ہے تو آرمی ایکٹ کا قانون 1952 میں بنا ہے یہ ایک قانون ہے،آرمی ایکٹ کے تحت اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اسکو آرمی ایکٹ کے قانون کے مطابق پروسیڈ کیا جائے گا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-24/news-1687602277-2387.mp4

مزیدخبریں