ایک نیوز: نیب راولپنڈی نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں چیئرمین تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ کو 26 جون کو پھر طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کو 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں نیب کے راولپنڈی آفس میں طلب کیا گیا جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی 26 جون کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔بشری بی بی کو کیس سے متعلق دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیب نےنوٹس میں کہا ہے کہ 11 بجے نیب کی کمبائین انویسٹیگیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔
مذکورہ نوٹس گذشتہ روز نیب کے 2 افسران پر مشتمل ٹیم وصول کرانے کیلئے زمان پارک لاہور پہنچی تھی جہاں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل علی اعجاز بٹر نے وصول کیا تھا۔