کراچی: نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، کیڈٹس کو اعزازی شمشیر اور میڈلز سے نوازاگیا

کراچی: نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، کیڈٹس کو اعزازی شمشیر اور میڈلز سے نوازاگیا
کیپشن: KARACHI: Passing out parade at the Naval Academy, cadets were awarded honorary swords and medals

ایک نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں مڈشپ مین اورشارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ پاس آوٹ ہونے والوں میں سعودی اوربحرینی کیڈٹس بھی شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں اعزازی شمشیر اور میڈلز تقسیم کیے گئے۔ مڈشپ مین محمد مصطفی نے اعزازی شمشیر حاصل کی۔

قائد اعظم گولڈ میڈل لیفٹیننٹ بدرعلی اورچیئرمین گولڈ میڈل آفیسر کیڈٹ ثنا اللہ سفیر نے حاصل کیا۔ سعودی آفیسر کیڈٹ عبدالرحمان کو نیول چیف گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی آمد پرنیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے استقبال کیا۔