ایک نیوز: ظفروال میں احساس کفالت پروگرام کے پیسے وصول کرنے کے لیے آنے والی غریب خواتین گرمی اور حبس کے باعث رل گئیں، رہی سہی کسر عملے کی بدتمیزی نے نکال دی خواتین سراپا احتجاج بن گئی۔
رپورٹ کے مطابق ظفروال میں احساس کفالت پروگرام مرکز میں پیسے وصول کرنے کے لیے آنے والی غریب خواتین عملہ کی بدتمیزی کے باعث شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ شدید گرمی اور حبس میں رش کی وجہ سے متعدد بزرگ خواتین زخمی بھی ہو چکی ہیں۔
بزرگ خواتین کا کہنا ہے کہ عملہ کی جانب سے ڈنڈے سوٹے بھی مارے جاتے ہیں جبکہ عملہ کے لوگ اپنے تعلق والوں کو نوازتے ہیں یا پھر 5 سو روپے رشوت دینے والے رقم وصول کر لیتے ہیں غریب اور مجبور خواتین کئی روز سے خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور ہیں۔ روزانہ کسی سے کرایا مانگ کر آٹے ہیں کہ پیسے مل جائیں گے لیکن خالی لوٹنا پڑتا ہے خواتین اسسٹنٹ کمشنر ظفروال کے دفتر بھی گئیں لیکن کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی بزرگ اور غریب خواتین نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ احساس کفالت پروگرام کے پیسے کی ترسیل کا عمل احسن طریقے سے یقینی بنایا جائے۔