روس میں بغاوت کی کوشش، ویگنر سڑکوں پر ٹینک لے آئے، ویڈیو وائرل

Jun 24, 2023 | 14:41 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: روس میں ویگنر  سڑکوں پر ٹینک لے آئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنوبی روس کے شہر روستوو آن ڈان میں ٹینکوں، بکتر بند جہازوں اور دیگر فوجی ہارڈ ویئر کو فلمایا گیا ہے۔یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی ہے جب ماسکو نے ویگنر گروپ کی نجی ملٹری کمپنی ے سربراہہ یوگینی پریگوزن پر مسلح بغاوت کی کوشش کرنے کا الزام لگایا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو ٹینکوں کو ایک چوراہے پر کھڑے دکھایا گیا ہے جب کہ کئی فوجی ان کے پیچھے کھڑے ہیں۔ دور سے ایک فوجی ٹرک اور بکتر بند جنگی گاڑی نظر آ رہی ہے۔ یہ ویڈیو مبینہ طور پر روس کے جنوبی ملٹری ڈسٹرکٹ کے ہیڈکوارٹر کے قریب کی ہے۔

ایک اور کلپ میں ایک کالم دکھایا گیا ہے جس کی قیادت ایک روسی مرکزی جنگی ٹینک اور ایک بکتر بند اہلکار کیریئر کے ساتھ ہے۔ جس کے پیچھے پیچھے کئی دیگر بکتر بند گاڑیاں اور فوجی سازوسامان سے بھرے ہوئے پک اپ ہیں۔ نجی چینل نے M-4 ہائی وے کے ساتھ روسٹوف آن ڈان کے مشرق میں طویل ٹریفک جام کی ویڈیو جاری کی جسے مبینہ طور پر شہری ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

شہر کی کئی دیگر ویڈیوز میں فوجی وردی میں مسلح افراد کو سڑکوں پر گشت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ ایک پک اپ ٹرک سڑک کو روک رہا ہے۔ فوجی صحافیوں سے بات کرنے سے ہچکچا رہے تھے اور یہ نہیں بتا رہے تھے کہ ان کا تعلق ویگنر سے ہے یا روسی فوج سے ہے۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب روس کی انسداد دہشت گردی کمیٹی نے کہا تھا کہ فیڈرل سیکیورٹی سروس نے مسلح بغاوت کرنے کی مبینہ کالوں پر پریگوزن کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام پی ایم سی کے سربراہ کے پہلے بیان کا حوالہ دے رہے تھے، جس نے روسی فوج پر ویگنر کیمپ پر مہلک میزائل حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔ ماسکو میں وزارت دفاع نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے اسے "معلوماتی اشتعال انگیزی" قرار دیا ہے۔

ایک اور وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ ایک روسی AN-26 ٹرانسپورٹ طیارے کو ویگنر فورسز نے وورونز کے اوپر مار گرایا ہے۔کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ویڈیو پرانی ہے۔

مزیدخبریں