میئر الیکشن میں غیر حاضر 11پی ٹی آئی نمائندوں کو پارٹی سےنکال دیا گیا

میئر الیکشن میں غیر حاضر 11پی ٹی آئی نمائندوں کو پارٹی سےنکال دیا گیا
کیپشن: میئر الیکشن میں غیر حاضر 11پی ٹی آئی نمائندوں کو پارٹی سےنکال دیا گیا

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے نمائندوں کے جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضر 11 پی ٹی آئی نمائندوں کو پارٹی سے نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ جوابات اطمینان بخش نہیں، ایک جیسے اسٹینو ٹائپسٹ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مومن آباد ٹاؤن کے وائس چیئرمین محمد اکبر پر پارٹی کے خلاف سازش کا بھی الزام ہے، نکالے گئے نمائندوں میں مومن آباد کے اسد اللہ، صلاح الدین، امجد علی، ملیر کے عاصم حیدر، صدر ٹاؤن کے اسلم خان نیازی اور موریو میر بحر کے زبیر موسیٰ بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب صنوبر فرحان کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ۔شاہ فیصل کالونی کے سلیمان خان، منگھوپیر کے عزیز اللہ اور لیاری کے عبدالغنی کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا۔