ایک نیوز: لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے منی لانڈرنگ کیس میں تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سنٹرل کورٹ میں سابق وزیر اعلی پنجاب کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ سپیشل سنٹرل ایف آئی اے کے جج بخت بہزدار نے کیس پر سماعت کی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے کس بنیاد پر مقدمہ درج کیا؟وکیل امجد پرویز نے دلائل میں کہا کہ پرویز الہی کو شامل تفتیش نہیں کیا تھا۔
عدالت نے پرویز الہی کی ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت منظور کر لی۔سنٹرل کورٹ نے پرویزالہٰی کی رہائی کی روبکار جیل بھجوا دی ہے۔ روبکار جیل حکام کو موصول ہوتے ہی سابق وزیراعلیٰ کو رہا کردیا جائے گا۔