ایک نیوز: لاہور شہر میں گرمی کی شدت سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق لاشیں مردہ خانے جمع کروا دی گئیں۔
پولیس کے مطابق لاہور داتا دربار ، لاری اڈا اور گارڈن ٹاؤن کے علاقوں میں گرمی کی شدت سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ لاہور داتا دربار، پناہ گاہ میں32 سالہ شخص گرمی کی شدت کے باعث جاں بحق ہوگیا ۔ لاہور متوفی کی شناخت واجد علی کے نام سے ہوئی جو کے پی کے کا رہائشی تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور لاری اڈا کے علاقہ نواز شریف یکی گیٹ ہسپتال میں 57 سالہ شخص گرمی کی شدت سے ہلاک ہوا، لاہور گارڈن ٹاؤن ، کوٹھا پنڈ کےگھر سے 78 سالہ بزرگ خاتون گرمی کی شدت سے جاں بحق ہوئی،جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 78 سالہ نسیمہ کے نام سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گلبرگ کے علاقہ کلمہ چوک کے قریب 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہوا،پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ لڑکے نے نشہ بھی کر رکھا تھا بعد ازاں شدید گرمی لگنے سے دم توڑ گیا۔
پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، لاہور پولیس اور فرانزک ٹیم کی کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانے منتقل کردی گئی ہیں۔