ایک نیوز: تیمرگرہ میں 9 مئی کو شرپسندوں کی جانب سے جلائے گئے فرنٹیئر کور پبلک سکول اینڈ کالج کو دوبارہ فعال کر دیا گیا۔
تفصیلات کے طمابق شرپسندوں نے ایف سی پبلک سکول اینڈ کالج کو مکمل جلانے کے ساتھ ساتھ ضروری سامان بھی لوٹ لیا تھا۔
فرنٹیئر کور نارتھ نے سکول اور کالج کو دوبارہ فعال کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا اور قلیل مدت میں تعمیر مکمل کرکے اصل شکل میں بحال کر دیا۔
ایف سی پبلک سکول اینڈ کالج کی بحالی پر طلباء اور طالبات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “تعلیم کو نقصان پہنچانے والے شرپسندوں کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہیے تاکہ وہ بچوں کے مستقبل کو نقصان نہ پہنچا سکیں”۔