پیٹھ میں خنجر گھونپنے والوں سے ملک کا دفاع ہرقیمت پر کریں گے: پیوٹن

پیٹھ میں خنجر گھونپنے والوں سے ملک کا دفاع ہرقیمت پر کریں گے: پیوٹن

ایک نیوز: روس کے صدر ولادیمیر الیگزینڈر پیوٹن کا کہنا ہےکہ کہ پیٹھ میں خنجر گھونپنے والوں سے ملک کا دفاع ہرقیمت پر کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق روسی صدر نے ایوگینی پریگوزن کی جانب سے  بغاوت کی کوشش  پر ہنگامی طور پر قوم سے خطاب کیا ہے۔روسی صدر ولادیمیر پوتن نےقوم سے خطاب میں کہا کہ ویگنر نجی ملٹری کمپنی کے سربراہ ایوگینی پریگوزن کی بغاوت کی کوشش روس اور اس کے عوام کے ساتھ غداری کے مترادف ہے۔ پیوٹن نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ملک کے قانون نافذ کرنے والے ادارے امن کی بحالی کے لیے فیصلہ کن اقدامات کریں گے۔جس نے بھی روسی فوج کے خلاف اسلحہ اٹھایا انہیں سزا دیں گے۔
 تقریر کرتے ہوئے پیوٹن نےروسی سروس کے ارکان  سے بغاوت کا حصہ نہ بننے کی اپیل کی ۔انہوں نے  کہا  کہ ماسکو مغرب کے  نیو نازیوں کی جارحیت کو پسپا کرنے کے لئے اور اپنے مستقبل کے تحفظ کے لیے ایک تاریخی جدوجہد میں مصروف ہے.


پیوٹن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے لوگوں کی جانوں اور تحفظ کے لیے، اپنی خودمختاری اور آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں۔ روس  کی عوام روس میں رہنے اور رہنے کے حق کے لیے بر سر پیکار ہے انہوںزنے  شہریوں پر زور دیا کہ وہ افواج میں شامل ہوں اور ان متحد ہوکر غیر ملکی استحصالی قوتوں کیو قوم کو تقسیم کرنے سازش کو ناکام بنادیں۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ ہر وہ شخص جس نے فوج کے خلاف ہتھیار اٹھائے وہ غدار ہے، روس کے صدر ولادمیر پیوٹن کا قوم سے خطاب میں کہنا ہے کہ بغاوت میں حصہ لینے والے ہر شخص کو سزا دی جائے گی۔ویگنرگروپ ہیرو ہیں جنہوں نے ڈنباس کو آزاد کیا،ہم جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے جیسا ہے،ہمیں غداری کا سامنا ہے، ہمارا جواب سخت ہوگا۔

روسی صدر نے کہا مطالبہ کرتا ہوں مجرمانہ کارروائیوں میں حصہ لینا بند کریں۔ صورتحال کنڑول کرنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کریں گے،ہم اپنے لوگوں کی زندگی اور سلامتی کیلئے لڑ رہے ہیں۔ کسی بھی اختلافات کو ختم کیا جانا چاہئے، ہمیں تمام قوتوں کے اتحاد کی ضرورت ہے۔