وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو پوری قوم خراجِ عقیدت

وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو پوری قوم خراجِ عقیدت
کیپشن: The entire nation pays homage to the martyrs who sacrificed their lives for the country

ایک نیوز: شہدائے پاکستان کو سلام، وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لانس نائیک عبد المناف شہیدانتہائی نڈر انسان تھے۔ جنہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔ لانس نائیک عبدالمناف  نے 13 مئی 2023 کومسلم باغ، بلوچستان میں دہشتگردوں سے مقابلے میں وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

بتایا گیا ہے کہ لانس نائیک عبدالمناف شہید کے سوگواران میں بیوہ، والدین اور بھائی شامل ہیں۔ شہید کے ورثاء نے 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کرنے والے شرپسند اور ظالموں کو وطن عزیز کا دشمن قرار دیتے ہوئے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

لانس نائیک عبدالمناف شہید کی والدہ نے کہا کہ ”سانحہ 9مئی کو شرپسندوں نے جو ظلم کی انتہا کی ان کو سخت سے سخت سزا دینی چاہئے “۔ ”میرے بیٹے عبدالمناف کو بچپن سے ہی آرمی میں جانے کا شوق تھا اور شہادت کے لئے دعا کا کہتا تھا“۔

شہید کی بیوہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ”سانحہ 9 مئی کو جو شہداء کی بےحرمتی کی گئی اس سے ہمارے دل بہت رنجیدہ ہوئے“۔ ”9مئی کے سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس واقعہ میں ملوث تمام کرداروں کو کڑی سے کڑی سزا کا مطالبہ کرتے ہیں“۔

لانس نائیک عبدالمناف شہید کے بھائی نے اپنے بھائی میں کہا کہ ”ہمیں اپنے بھائی کی جدائی پر دکھ تو ہے مگر اس کے رتبہ پر فخر ہے “۔ ”سانحہ9 مئی پر شہداء کی جو بےحرمتی کی گئی ہم اُس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ شہداء ہمارے ملکِ پاکستان کا اثاثہ ہیں “۔

لانس نائیک عبد المناف  شہید اپنا آج وطنِ عزیز پر قربان کرکے آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ بن گیا۔