چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت سماعت کیلئےمقرر

Jun 24, 2023 | 12:38 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:تحریک انصاف کے سربراہ کی توشہ خانہ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 26 جون کو سماعت کرے گا۔ چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل انتظار حسین پنجوتہ دلائل دیں گے۔

سربراہ پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ تحقیقات میں شامل ہونا چاہتے ہیں، پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

مزیدخبریں