نگران وزیراعلیٰ کا احسن اقدام، پنجاب بھر میں سینکڑوں خراب فلٹریشن پلانٹ بحال

Jun 24, 2023 | 12:17 PM

ایک نیوز: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا تاریخی اقدام، پنجاب بھر میں سینکڑوں خراب واٹر فلٹریشن  پلانٹس کو  چالو کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران صوبائی وزیرعامر میر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب بھر میں 315 فلٹریشن پلانٹس کو  بحال کر دیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 387 فلٹریشن پلانٹس عرصہ دراز سے بند تھے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ باقی فلٹریشن پلانٹس کو بھی 10 جولائی تک بحال کر دیا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے عوام کو  پینے کے لیے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرز نے مقامی سطح پر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے انتظامات کیے ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ بند فلٹریشن پلانٹس کی بحالی پر حکومتی خزانے سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا۔ بند واٹر فلٹریشن پلانٹس کو مخیر حضرات کے تعاون سے بحال کیا گیا ہے۔ گورنمنٹ اور پرائیوٹ سیکٹر کے تمام بند فلٹریشن پلانٹس کو بحال کیا جا رہا ہے۔ 

یاد رہے کہ فلٹریشن پلانٹس کی بحالی سے تقریباً 40 لاکھ لوگوں کو صاف پانی میسر آئے گا۔ 

مزیدخبریں