توہین عدالت کیس،آئی جی اسلام آبادناصراکبرکاجواب غیرتسلی بخش قرار

Jun 24, 2023 | 12:13 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئےآئی جی اسلام آباد ناصراکبر کا جواب غیر تسلی بخش قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا، تحریری حکمنامہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جاری کیا۔عدالت نے آئی جی کی جانب سے مہلت کی استدعا پر 26 جون تک مہلت دیدی، عدالت نے شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے انچارج پولیس افسر کا بھی نام طلب کر لیاہے۔

تحریری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کا جواب دیکھا ہے لیکن وہ کارروائی ختم کرنے کیلئے تسلی بخش نہیں ہے، آئی جی نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مشاورت کر کے ترمیمی جواب جمع کروانے کی استدعا کی،آئی جی کو 26 جون تک جواب جمع کروانے کی مہلت دی جاتی ہے،17 مئی کو شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے پولیس انچارج کا بھی عدالت کو بتایا جائے،عدالت نے  کیس کی مزید سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں