ایک نیوز: اینٹی کرپشن نے محکمہ تعلیم ایبٹ آباد کے دفتر پر چھاپا مار کر سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کا تمام ریکارڈ ضبط کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی، سابق ایم پی ایز نذیر عباسی اور قلندر لودھی کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔اینٹی کرپشن نے محکمہ تعلیم ایبٹ آباد کے دفتر پر چھاپا مار کر سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ہزارہ ریجن کیڈٹ سہیل نے پی ٹی آئی دور حکومت میں تمام سیاسی بھرتیوں کا ریکارڈ قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، اس سلسلے میں گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔کیڈٹ سہیل احمد کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پی کی ہدایت پر ریکارڈ قبضہ میں لیا گیا ہے۔