ملک کے مختلف شہروں میں آج گرمی کاراج رہا

Jun 24, 2023 | 11:44 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ملک بھر کی طرح  اسلام آباد میں آج  دن بھر موسم شدید  گرم اور مرطوب  رہے گا تاہم شام میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد،بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔گرمی کی شدت میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ ہوسکتا ہے جب کہ سندھ، جنوبی پنجاب اوربلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم آج انتہائی گرم اور مرطوب رہے گا،کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے،موجودہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے،شہر میں جنوب مغرب کی سمت سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ لاہور میں 42، سرگودھا 45، اسلام آباد 41، کراچی 36، پشاور میں 44 اور کوئٹہ میں گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کوئٹہ میں کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،آج دن میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے، قلات 36 اور گوادر میں 35 سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا ہے۔نوکنڈی میں درجہ حرارت آج 59 ڈگری سینٹی متوقع ہے،سبی میں 47، تربت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے، آج صوبے کے چند ایک اضلاع میں بارش متوقع ہے کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ،لورالائی،ژوب، بارکھان،پنجگور،خضدار اور ملحقہ علاقوں میں آندھی/جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کا الرٹ

پی ڈی ایم اے کے مطابق ملک میں آج سے بارشیں برسانے والا سسٹم داخل ہوگا جس کے تحت آج رات سے 30 جون کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں