ایک نیوز: نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے رحیم یار خان میں جامعہ مسجد بھونگ کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے مسجد کا ہال، امامت کی جگہ، برآمدے اور دیگر حصوں کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے مسجد کے شاندار فن تعمیر کو سراہا اور نقاشی کے دلکش کام کی تعریف کی۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بھونگ مسجد فن تعمیر کا ایک خوبصورت نمونہ ہے۔ مسجد کی دیواروں اور گنبد پر انتہائی محنت سے نقش کاری کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ بھونگ مسجد کی بنیاد 1932 میں رکھی گئی اور 50 برس میں 80ء کی دہائی میں مسجد کو مکمل کیا گیا۔