ایک نیوز: لڑکی اور لڑکے کی جانب سے کراچی کے جناح ہسپتال میں چھوڑی گئی نوجوان لڑکی کی لاش معروف ٹک ٹاکر عائشہ کی نکلی ۔ کار میں سوار لڑکی اور لڑکے کی تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں ۔
شیخو پورہ پنجاب کی ٹک ٹاکر عائشہ کراچی میں نشے کی اضافی ڈوز لینے سے چل بسی عائشہ کو ایک مرد اور خاتون نے صبح جناح اسپتال مردہ حالت میں پہنچایا مبینہ طور پہ رات میں پارٹی میں منشیاث کا استعمال ہوا پولیس دونوں کو تلاش کر رہی ہے ، اپنے بچوں پہ نظر رکھیں سوشل میڈیا کا جن نگل رہا ہے pic.twitter.com/Jsz8nFnbur
— Faizullah Khan فیض (@FaizullahSwati) June 24, 2023
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساﺅتھ کا کہناہے کہ آج صبح ساڑھے سات بجے ایک لڑکا اور ایک لڑکی گاڑی میں نوجوان لڑکی کی لاش لے کر جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں آئے جہاں پرچی بناتے وقت کار سوار خاتون نے اپنا نام سحرش بتایا جبکہ مریضہ لڑکی کا نام عائشہ درج کروایا ۔لڑکا اور لڑکی دونوں ہی مردہ حالت میں موجود لڑ کی کی تفصیلات فراہم کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے ۔ کار سواروں نے بتایا کہ وہ لڑکی کو ڈیفنس کے علاقے سے لے کر آئے ہیں ۔
پولیس کا کہناہے کہ جس گاڑی میں وہ لڑکی کو لے کر آئے اس کی بھی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں ۔ ڈاکٹرز نے لڑکی کی لاش سے نشے کے سیمپل حاصل کر لیے ہیں جن کا ٹیسٹ کیا جائے گا جبکہ پوسٹ مارٹم کی تیاری بھی کی جارہی ہے جس سے موت کی وجوہات معلوم ہو سکیں گی ۔ ہسپتال کے کیمروں میں لڑکے اور لڑکی دونوں کے ہی چہرے محفوظ ہو گئے ہیں ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ متوفی خاتون عائشہ ٹک ٹاکر تھی، گھر والوں سے رابطہ کر لیا گیاہے۔ عائشہ کا آبائی تعلق شیخوپورہ پنجاب سے تھا گھر والوں کے کراچی پہنچنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ جناح ہسپتال میں عائشہ کو جو مرد اور خاتون چھوڑ کر فرار ہوئے، ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔