بابراعظم کیساتھ تعلقات پرعماد وسیم کا ردعمل سامنے آگیا

Jun 24, 2023 | 11:14 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈرعماد وسیم کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور میرا باہمی احترام کا رشتہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق بابراعظم کے ساتھ ماضی کی رنجش کے سوال پر آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ ہمارا باہمی احترام کا رشتہ تھا اور رہے گا۔میری جہاز میں بابراعظم کے ساتھ تصویر بھی توجہ کا مرکز بنی، 10 سال بعد ان خوشگوار یادوں کو دیکھ کرہم مسکرائیں گے۔ جب آپ ملک کی نمائندگی کرتے ہیں تو سب چیزیں بہت پیچھے رہ جاتی ہیں۔

واضح ر ہے کہ بابراعظم اور عماد وسیم کے درمیان پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن سے تلخی دیکھی جارہی ہے، جب عماد وسیم کو کراچی کنگز کا کپتان بنایا گیا تو بابراعظم نے فرنچائز کو خیرباد کہہ دیا اور پشاور زلمی کا حصہ بن گئے۔  کراچی کنگز کے پرانے ساتھیوں کے تعلقات کے حوالے سے پہلے یہ باتیں گردش کررہی تھیں کہ دونوں کے درمیان اختلافات ہیں۔ عماد وسیم نے اس سے قبل بھی شکوہ کیا تھا کہ انہیں جان بوجھ کر قومی ٹیم سے دور رکھا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف کھیلی گئی حالیہ ٹی20 سیریز میں ٹاپ رن اسکورر آل راؤنڈر عماد وسیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے ڈراپ کیا گیا تھا، خبریں سامنے آئیں تھی کہ بابراعظم نے عماد وسیم کے حق میں ووٹ نہیں دیا جس کی وجہ سے پی ایس ایل اور افغانستان کے خلاف پرفارم کرنے والے کھلاڑی کو باہر کردیا گیا۔

مزیدخبریں